Wednesday, 29 July 2020

ایک آدمی کی جرابوں سے سخت بدبو آتی تھی۔ وہ جہاں جوتا اتارتا لوگ دور دور بھاگ جاتے۔ ایک مرتبہ اس کی بیوی کے رشتہ داروں میں شادی تھی۔ لہذا اس نے اپنے خاوند کو نئی جرابیں لا کر دیں اور کہا، "کم از کم وہاں تو نئی جرابیں پہن کر جاؤ۔۔۔!"
شادی میں اچانک شور اُٹھا اور اس آدمی کے قریب بیٹھے لوگ بھاگنا شروع ہو گئے۔ اس کی بیوی دوڑی دوڑی اس کے پاس آئی اور جھگڑنے کے انداز میں بولی، "تم پھر پرانی جرابیں پہن کر آئے ہو۔۔۔؟"
آدمی نے بڑے اطمینان سے بوٹ اتار کر دکھائے اور کہا، میں نے پہنی تو نئی جرابیں ہیں، لیکن مجھے پتا تھا تم یقین نہیں کرو گی اس لیے پرانی جرابیں جیب میں ڈال کر لایا ہوں

No comments:

Post a Comment

قوم اور گدھا

 بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہ ایک متجسس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ ...