Wednesday, 29 July 2020

ایک نوجوان نیا نیا پولیس میں بھرتی ہوا۔ اس کی ڈیوٹی جیل میں لگی تو اس کو جیلر نے بتایا کہ چونکہ ہماری تنخواہ کم ہوتی ہے تو اس لئے اوپر کی آمدنی یعنی رشوت بہت ضرروی ہے، لیکن اس کو ہم رشوت نہیں بلکہ چائے پانی کہتے ہیں۔ ساتھ ہی اس نے کہا کہ فلاں قیدی فوت ہو گیا ہے۔ اس کی لاش لے کر اس کے گھر والوں کو دے آؤ اور ان سے چائے پانی ضرور لے کے آنا۔
اس نئے جوان نے پوچھا کہ اتنی افسوس ناک خبر ان کو سنا کر چائے پانی کیسے طلب کریں گے۔ جیلر نے ایک پرانے پولیس والے کو ساتھ روانہ کیا کہ اس کی بھی ٹریننگ کرا لاؤ۔

جب یہ دونوں لاش لے کر متعلقہ گھر گئے تو تجربہ کار پولیس والے نے اس قیدی کے گھر والوں سے کہا۔
"دیکھیں جی اس بندے کو چار سال کی قید ہوئی تھی۔ اور ابھی دو سال ہی گزرے کہ یہ مر گیا۔ اب باقی کی دو سال کی سزا پوری کرنے کے لئے بندہ دو ۔ ۔ ۔ ۔ یا پھر چائے پانی نکالو

No comments:

Post a Comment

قوم اور گدھا

 بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہ ایک متجسس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ ...