ایک کتا جنگل میں راستہ بھول گیا۔ ابھی وہ کچھ سوچ ھی رھا تھا کہ شیر کے دھاڑنے کی آواز آئی۔ کتا دل ھی دل میں بولا آج تو موت پکی ھے۔ اِسی اثنا میں اُسے اپنے قریب پڑے ایک جانور کا ڈھانچہ نظر آیا۔ یکدم اُسے ایک ترکیب سوجھی اور اُس نے ایک ہڈی اُس ڈھانچے سے نکالی، اِس دوران شیر اُس کے قریب پہنچ گیا۔ کتا شیر کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ھوئے ہڈی پر منہ مارنے لگا اور اپنے آپ سے بولا "آج تو شیر کے شکار کا مزہ ھی آگیا، اگر ایک اور شیر مل جائے تو مزہ دوبالا ھو جائے۔۔!"۔
شیر نے جیسے ھی یہ منظر دیکھا اُس کے تو پیروں تلے سے زمین ھی نکل گئی۔ وہ اُلٹے پاؤں وھاں سے بھاگ گیا۔ ایک بندر اُوپر درخت سے یہ سارا منظر دیکھ رھا تھا۔ وہ کتے سے بولا "اچھا بیوقوف بنایا ھے شیر کو میں ابھی اُسے سب سچ سچ بتا کے آتا ھوں۔" کتے نے اُسے بہت روکا لیکن وہ نہ رکا اور شیر کی کچھاڑ میں پہنچ کر سارا واقعہ سنا دیا کہ کس طرح کتے نے اپنی جان بچانے کے لیے تمہیں بیوقوف بنایا ھے۔
شیر نے جب یہ سنا تو وہ غصے سے آگ بگولا ھو گیا اور بولا "چلو میرے ساتھ ابھی اُس کتے کو سبق سکھاتا ھوں۔" جب یہ دونوں وھاں پہنچے تو کیا دیکھا کتا ویسے ھی اُن کی طرف پشت کر کے بیٹھا ھوا ھے اور زور زور سے بول رھا ھے۔۔۔! "میرا بھوک سے بُرا حشر ھو رھا ھے اور یہ بندر کب سے شیر کو لانے گیا ھے ابھی تک واپس نہیں آیا۔۔!"
یہ سنتے ہی شیر نے پھر دوڑ لگا دی
No comments:
Post a Comment