اولاد تو پھر اولاد ھے !
امی میں کیسے پیدا ھوا تھا ؟ منے نے کچن میں مصروف ماں سے سوال کیا ،،
بیٹا میں نے مٹی ایک ٹھیکرے میں ڈال کر اس میں پانی ڈال دیا تھا ،، کچھ دنوں کے بعد دیکھا تو تم بنے ھوئے تھے ،، امی نے ھانڈی میں جھانک کر اپنی مسکراھٹ چھپا لی تھی ،،،،،،
منے نے صحن میں پھولوں کی کیاری کے پاس سے ایک ٹوٹے ھوئے گملے کا ٹھیکرا اٹھایا اور اس میں گیلی مٹی بھر کر مرغیوں کے ڈربے کے پاس اندھیرے میں رکھ دیا ،،،
ھفتے دس دن بعد منے کو کھیلنے کے لئے دوسرا بچہ نہیں مل رھا تھا کہ اچانک اس کا دھیان اپنے بچے کی طرف چلا گیا ،،،،،، وہ بھاگم بھاگ ڈربے کے پاس پڑے ٹھیکرے تک پہنچا اور اس میں ھاتھ ڈال دیا ،،، اچانک ایک مینڈک پھدک کر باھر آ گیا ،، اب منا پیچھے پیچھے اور مینڈک آگے آگے ،، جب مینڈک کسی طرح قابو نہ آیا تو منے نے سرخ لال گالوں سے پسینے کے قطرے پونچھے اور بڑی بے بسی سے بولا ،، دل تو کرتا ھے تمہیں گولی مار دوں لیکن آخر کو تم میری اولاد ھو
No comments:
Post a Comment