نیا نکور لطیفہ. ..
ایک شہری کسی گاؤں میں مہمان بن کر گیا نماز کے وقت مہمان و میزبان نماز پڑھنے گاؤں کی مسجد میں گیے نماز جب شروع ہوئی تو پیش امام نے ساری نماز غلط سلط پڑھی نہ الفاظ صحیح تھے نہ حرکات و سکنات واپسی پر مہمان نے میزبان سے کہا.
مہمان: "آپ کے امام صاحب نے ساری نماز غلط پڑھی"
میزبان: عموماً تو ایسا نہیں ہوتا مگر جب نشے میں ہو تو پھر نماز میں چوک بھی جاتا ہے
میزبان: ارے نہیں، نشہ نہیں کرتا، بس جب مجرا دیکھنے جاتا ہے. تو وہاں تھوڑی سی پی لیتا ہے۔
مہمان: لاحول ولا قوۃ، یعنی طوائف کے کوٹھے پر بھی جاتا ہے؟
میزبان: ہاں مگر صرف اس وقت جاتا ہے جب جوے میں کچھ کما لیتا ہے. ورنہ ہر روز نہیں جاتا.
مہمان کا منہ حیرت سے کھلا رہ گیا...... اور کہا:
مہمان: تو جوا بھی کھیلتا ہے؟
میزبان: جوا کب کھیلتا ہے، وہ تو چوری میں کچھ پیسہ ہاتھ آ جاتا ہے تو تھوڑی سی کھیل لیتا ہے.
مہمان:کمال ہےایسے آدمی کو آپ نماز کے لئے آگےکر دیتے ہو.
میزبان نے جواب دیا: بھئی کیا کریں، اگر اس کو آگے نہ کریں تو پیچھے پھر جوتے چراتا ہے.
میرے سوا کوئی آپشن نہیں.
No comments:
Post a Comment